سرینگر ۔ /28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ عسکریت پسندوں نے آج رات ایک سینئر پولیس عہدیدار کی قیامگاہ پر جنوبی کمشیر کے ضلع کلگام میں فائرنگ کردی ۔ یہ گزشتہ تین دن میں تیسرا واقعہ ہے ۔ فائرنگ سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ انتہاپسند ایس پی بندی پورہ داؤد ایوب کے مکان پر علاقہ کھدوانی (کلگام) پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اتوار کے دن مشتبہ عسکریت پسندوں نے ریاستی وزیر فاروق اندرابی کی قیامگاہ پر ضلع اننت ناگ میں فائرنگ کی تھی جس سے ایک ملازم پولیس زخمی ہوگیا تھا ۔ اگلے دن انتہاپسندوں نے اے ایس آئی دلبراحمد اور کانسٹبل ریاض احمد کی قیامگاہوں پر جو کیگام (شوپیان ) میس واقع ہے فائرنگ کی تھی ۔ تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا ۔