احتجاجی مظاہرین پر سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ میں نوجوان ہلاک
سرینگر ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلورما میں کل رات دیر گئے سیکوریٹی فورسس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کے خلاف پرتشدد مظاہرہ کیا گیا ۔ عوام کو منتشر کرنے کیلئے سیکوریٹی فورس کی فائرنگ میں ایک اور شخص مارا گیا۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ علاقہ اونتی پورہ کا ساکن اور لشکرے طیبہ کا عسکریت پسند شارق احمد سیکوریٹی فوررسس کے ساتھ انکاؤنٹر میں پلورما کے نائینا بائپور میں ہلاک ہوگیا۔ قبل ازیں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ گھمسان لڑائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے لیکن ایک مکان کے ملبہ سے صرف ایک نعش برآمدہوئی ہے، جہاں پر کل سے عسکریت پسند روپوش تھے ۔ جائے وقوع سے اے کے ریفل اور گولہ بارود دستیاب ہوا ہے ۔ سیکوریٹی فورس جب ملبہ کی تلاش میں مصروف تھی کہ مقامی نوجوانوں نے سنگباری کردی اورا یک پولیس کی گاڑی کو آگ لگادی۔ سیکوریٹی فورسس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت مظاہرینے پر فائرنگ کردی جس میں ایک نوجوان ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے ۔