بڈگام۔مرکزی کشمیر میں بڈگام علاقے کے پہارو میں مقامی لوگوں نے حادثے کا شکار ہندوستانی سپاہیوں کی مدد کی۔
انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق انٹرنٹ پر ویڈیو وائیر ل ہونے کے بعد لوگ اس کو کشمیریت کی ایک او رشاندار مثال قراردے رہے ہیں
مذکورہ ویڈیو میں جو ضلع بڈگام کے چیک پہاروگاؤں کے قریب کا بتایا جارہا ہے حادثے کا شکار فوجی جوان کی مقامی لوگ مدد کرتے ہوئے‘ اس کو پانی پیش کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ حادثہ اتوار کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے زخمی فوجی کی ابتدائی طبی نگہداشت بھی کی۔
ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کئے جانے کے بعد سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈس پر بہت سارے لوگوں نے اس کو شیئر بھی کیا ہے۔ کئی لوگوں نے ویڈیو پر تبصرہ بھی کیا جن میں ایک تبصرہ کچھ اس طرح کا ہے کہ’’ نفرت کرنے والے کشمیریوں کی انسانیت بھرا حقیقی چہرہ‘‘