کشمیری پنڈتوں کو مذہب بدلنے کے لئے اورنگ زیب نے مجبور کیاتھا۔ یوگی ادتیہ ناتھ

جب اورنگ زیب نے کشمیری پنڈتوں کو اذیتیں دینا شروع کی تھی ‘ تو آپنے آپ کو آزاد کرانے کے لئے کشمیری پنڈتوں کے ایک گروپ نے دہلی میں گرو تیغ بہادر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پریشانی بیان کی تھی اور بتایا تھا کہ کس طرح انہیں مذہب تبدیل کرنے کے لئے مجبور کیاجارہا ہے
لکھنو۔ ایک روز قبل اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ پھر ایک مرتبہ مغل حکمران اورنگ زیب کو نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیاہے کہ اورنگ زیب عالمگیر نے ’’ کشمیری پنڈتوں کو ان کا مذہب تبدیل کرنے کے لئے مجبور کیاتھا‘‘۔

لکھنو میں بنجاراؤں کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ’’جب اورنگ زیب نے کشمیری پنڈتوں کو اذیتیں دینا شروع کی تھی ‘ تو آپنے آپ کو آزاد کرانے کے لئے کشمیری پنڈتوں کے ایک گروپ نے دہلی میں گرو تیغ بہادر سے ملاقات کرتے ہوئے

ان کی پریشانی بیان کی تھی اور بتایا تھا کہ کس طرح انہیں مذہب تبدیل کرنے کے لئے مجبور کیاجارہا ہے‘ ہمیں دبانے کاکا م کیاجارہا ہے اور اپنے بے عزت کیاجارہا ہے‘‘۔ گرو تیغ بہادر سکھ مذہب کے دسویں گرو تھے۔

ادتیہ ناتھ نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کو گرو تیغ بہادر نے اورنگ زیب سے خوفزدہ ہونے سے منع کیا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ اورنگ زیب سے کہہ دوں کہ ہم ہمارے گرو اگر اس کو قبول کرتے ہیں تو اسی صورت میں ہم تمہارا مذہب اختیار کریں گے۔ ارونگ زیب سمجھا کہ یہ بڑا آسان کام ہے اور تیغ بہادر کو گرفتار کرکے انہیں اذیت پہنچائی ‘ مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکا‘‘