مہاراشٹرا میں اورنگ آباد کے شیخ سلمان پٹیل کا سارا گاؤں مسرور!
اورنگ آباد ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کسان کے بیٹے اور یو پی ایس سی سیول سرویسز امتحانات میں کامیابی پر شادماں شیخ سلمان پٹیل نے کہا کہ اُن کا سارا گاؤں خوشی سے جھوم اُٹھا ہے اور خود انھیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اُن کے سارے گاؤں نے یہ باوقار امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سلمان نے کہا: ’’میرا گاؤں ایسی جگہ ہے جہاں کے لوگ اپنے بچوں کو گرائجویٹ بنانے کا خواب تک نہیں دیکھ پاتے ہیں۔ لیکن آج اُن کی اپنی مٹی سے تعلق رکھنے والے نے یو پی ایس سی سیول سرویسز اگزامز میں کامیابی حاصل کرلی، جو انڈیا میں نہایت مشکل اور باوقار امتحانات میں سے ہے۔ یہ تمام گاؤں والوں کیلئے بہت بڑی خوشی ہے!‘‘ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد سے 30 کیلومیٹر دور فولمبری کے مالی گاؤں کے سلمان نے اس امتحان سے قبل مولانا آزاد کالج اورنگ آباد سے ایم ایس سی (کیمسٹری) مکمل کیا تھا۔