کرن سنگھ گرور کا میکا سنگھ کے ساتھ پہلا اسٹیج شو

ممبئی:ادکار کرن سنگھ گرورگلوکاری کی دنیا میں اپنا پہلا قدم رکھتے ہوئے وہ اپنا پہلا راست شو ممبئی میں 9جون کو مشہور گلوکا رمیکا سنگھ کے ساتھ کیا۔

موقع وکرم پھادانی کی اگلی ہریدانیانتر میوزک لانچ کا تھا جس فلم کے البم کی رسم اجرائی ایشواریہ بچن کے ہاتھوں انجام پائی۔

مذکورہ ادکار نے سابق میں اپنی بیوی کے لئے رومانٹک گیت بھی لکھے ہیں۔ جو گانے محبت بھرے نغموں کے طور پر سنے جاتے ہیں۔اس 34سالہ اداکا ر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ذاتی موسیقی بیوی سے متاثر ہوکر لکھتے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کرن سنگھ نے دوانگریزی گیت گائے او ردولکھے ہیں۔وہ بیپاشاہ باسو کے لئے لکھتے ہیں اور وہی ان کی سننے والی اور نقاد بھی ہے۔