نئی دہلی:آرایس ایس کے سابق نظریاتی حامی کے این گونداچاریہ نے چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے اور استدعا ہے کہ ان افراد کومعاوضہ دینے کی سفارش کی جائے جو 500اور 1000 روپئے کرنسی نوٹوں کا چلن بند ہوجانے کی وجہہ سے اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔
انہوں نے اپنی درخواست کومفاد عامہ کے طور پر قبول کرنے کی بات کہی۔کیونکہ مرکزی حکومت نے بڑی کرنسی نوٹوں کاچلن بند کردیاہے جس کی وجہہ سے معاشی ایمرجنسی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ بے شمار غریب او رمعمولی افراد اپنی مالیاتی سیکورٹی سے محروم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے مکتوب میں کہاکہ زائد از70افراد مرکزی حکومت کے اس فیصلے پرنامناسب عمل آواری کے سبب اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے ہیں۔حکومت کا یہ فیصلہ غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ بے شمار غریب او رمعمولی افراد ایسے جنھیں مالیاتی سیکورٹی سے محروم کردیاگیا ہے لیکن ا ن کے پاس سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائرکرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کچھ نہیں بلکہ غیر معلنہ معاشی ایمرجنسی ہے۔