کرنسی بندی‘ حکومت مودی کی ناکامی کاثبوت‘ فیصلہ پر تنقیدیں کرنے والوں کو قوم مخالف قراردینا غلط ،ڈگ وجئے

اندور:کانگریس لیڈر ڈ گ وجئے سنگھ نے آج ادعا یا کہ بڑے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ مودی حکومت کی ناکامی ظاہر کرتاہے کیونکہ وہ 5فیصد ایسے افراد کو نشانہ نہیں بناسکی ہے جن کے پاس کالا دھن ہے۔

اس کے بجائے اس نے ملک کی ماباقی آبادی کے لئے مشکلات پیدا کردئے ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کو حسب روایت قوم دشمن قراردینے کی بھی شدت کے ساتھ مخالفت کی۔انہوں نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پانچ فیصد افراد کے خلاف پھندا تنگ کرنے کے عمل کی نیتجہ میں ماباقی95فیصد عوام کو مشکلات کا شکار بنادیاگیا۔بڑے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ دراصل مودی حکومت کی ناکامیوں کو ظاہرکرتا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر کوئی وزیراعظم مودی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتا ہے تو بی جے پی قائدین اور بھگتوں کا ایک ٹولہ انہیں فوری طور پر مخالف قوم اور قوم دشمن قراردیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایساماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر مودی کی تائیدکرتے ہیں تو قوم پرست اور اگر آپ مخالفت کرتے ہیں تو قوم دشمن قرار دئے جائیں گے۔