کرناٹک کے سب کانگریسی ایم ایل اے تفریح گاہ منتقل سی پی ایل اجلاس سے ۴ اراکین کی غیر حاضری کے بعد پارٹی کا فیصلہ

کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس کی حکومت میں بی جے پی سیاسی داو کھیل کر حکومت کو ختم کر کے کرناٹکا میں حکومت کرنا چاھتی ہے ، اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کرناٹک بہران کی طرف بڑھ رہا ہے، دو آزاد اراکین کے دست برداری کے بعد کانگریس نے اپنی پارٹی کی میٹنگ بلایی جس سے چار ارکان غیر حاضر رہے جس میں سے دو تو کسی عذر کے باعث نہیں مگر باقی ۲ کا کویی عِذر نہیں تھا پارٹی نے اپنے اراکین کو بی جے پی کے پنجے سے بچانے کے لیے تفریح گاہ میں منتقل کیا ہے تمام وزرا اور اراکین اور پارلیمینٹ کے ممبرس کو بھی ساتھ بھیجا گیا ہے جہاں پر وہ لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بحث کرینگے، اجلاس کے دوران سدارامیا نے سخت نوٹس لیتے ہوے کہا کہ غیر حاضر عوام کے خلاف سخت نوٹس لیا جاے گا،سدارمیا نے کہا کہ تمام اراکین اور وزرا مل جل کر رہینگے جب تک ضرورت در پیش ہو اور بی جے پی کے حملے سے خوف ہو،واض رہے کہ کانگریس کے ۸ اراکین نے بی جے پی کو زبان دے رکھی ہے کہ وہ کسی وقت بھی کشتی بدل سکتے ہیں ، اور بی جے پی نے بھی جوڑ توڑ کے ڈر سے اپنے تمام ارکین کو گرو گرا م، ہریانہ میں منتقل کر دیا ہے۔مگر کانگریس نے یہ واضح کیا ہے کہ اب تک حکومت کو خطرہ نہیں ہے۔
سیاست نیوز