بنگلورو۔ منگل کے روز کرناٹک کے 222اسمبلی حلقہ جات پر سختی حفاظتی پہرے کے اندر ووٹوں کی گنتی کی شروعات ہوئی ہے ۔ صبح8بجے کے قریب 38مراکز میں 72.36فیصد رائے دہی جو 5.07کروڑ پول ووٹ کی گنتی ہوئی‘‘۔
اب تک جس طرح کے رحجان سامنے آرہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ضلع میسور کو چھوڑ کر ریاست کے تمام حصوں میں بی جے پی نے بہت ہی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
گنتی سے جو رحجان سامنے ائے ہیں اس میں بی جے پی کو حکومت بنانے میں کسی بھی پارٹی کی ضرورت پڑتی نظر نہیں آرہی ہے اور جو جے ڈی( ایس) کے متعلق باتیں کی جارہی تھیں کہ وہ کنگ میکر کا رول ادا کریگی غلط ثابت ہورہی ہے۔
بڑے پیمانے دلت ووٹ حاصل کرنے میں بی جے پی کامیاب رہی ہے۔ رحجان کے مطابق کانگریس پارٹی محض 60سیٹوں پر سمٹتے نظر آرہے ہے ۔
کرناٹک کے نتائج قومی سیاست پر اثر انداز ہونے کاقوی امکان ہے ۔ جنرل انتخابات2019میں منعقد ہونے والے ہیں ۔
کرناٹک نتائج کے بعد اس میں بڑے پیمانے پر کرناٹک کے نتائج اثر اندازے ہونے کی توقع ہے۔
پارٹی کا نام بڑھت/جیت
بی جے پی 116
کانگریس 63
جے ڈی (ایس) 42
دیگر 2
Official EC trends: BJP now leading on 110 seats, Congress 56, JD(S)+ 39 , Others 02. #KarnatakaElectionResults2018 pic.twitter.com/Xq5HxJbp4C
— ANI (@ANI) May 15, 2018