کرناٹک میں اگلا الیکشن رام اور اللہ کے درمیان۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کا متنازع بیان کے خلاف کیس درج

بنگلورو۔ کرناٹک کے ممبران اسمبلی کے خلاف دوفرقوں کے درمیان مذہبی بنیاد ی طور پر نفرت پھیلانے کا معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔ رکن اسمبلی پر الزام ہے کہ انہو ں نے انتخابی جلسوں کے دوران کہاکہ یہ رام اوراللہ کے درمیان الیکشن ہے۔

کرناٹک کی کرکلاسیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی سنیل کمار نے بنٹول میں آئندہ الیکشن کے لئے ایک جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے متنازع بیان دیا’ یہ الیکشن بھگوان رام اور مسلم خدا کے درمیان ہے۔

یہ شری رام اور اللہ کے درمیان الیکشن ہے۔ اب ہندو یہ طئے کریں کہ کیا اللہ جیتے ہیں یا پھر شری رام کے دوست جیتتے ہیں‘۔

اس الیکشن میں بی جے پی کی جانب سے راجیش نائیک او رکانگریس سے بی رام ناتھ رائے ہی اہم امیدوار ہیں۔ ممبر اسمبلی سنیل نے دعوی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے امیدوار رام ناتھ نے یہ کہاتھا کہ چھ بار اللہ کی مہربانی سے بنٹول سے جیت رہے ہیں ۔ اب یہ معاملہ بی جے پی ‘ کانگریس کے درمیانن نہیں ہے۔

اب آپ کو طئے کرنا ہے کہ آپ کو اللہ کو منتخب کرتے ہیں یا ایسے شخص کو جورام کومانتا ہو‘۔وہیں کانگریس کے ممبر اسمبلی نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاکہ بحث اس موضوع پر ہونی چاہئے کہ میں نے اپنے حلقے کے لئے کیاکام کیا ہے۔ بی جے پی ہمیشہ سے ہی شدت پسندی کی حمایت کرتی ہے ۔

انہیں اس طرح نہیں بولنا چاہئے تھا۔ ہم توگاندھی جی کے اس قول ’ ایشور ‘ اللہ تیرو نام میںیقین کرتے ہیں۔ ہمارا ائین یہ واضح کرتا ہے کہ الیکشن بغیر مذہبی مداخلت کے پورا ہوناچاہئے‘۔