دھاروڈ: کرناٹک کے دھاروڈ ضلع میں مکان منہدم ہونے سے دادی ماں اور ان کے دو پوترے ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت ۵۵/ سالہ یلاوا گداد، ۹/ سالہ جیوتی میٹی او ر۴/ سالہ شراوانی رادھائی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنڈگول پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ مکان بہت قدیم او ربوسیدہ ہوچکا تھا۔ اس معاملہ میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے اس لئے ہم اس معاملہ میں کوئی مزید تحقیقات نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کو فوری کمس اسپتال لیجایا گیاجہاں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی کرناٹک سدارامیا نے موقع واردات کا دورہ کیا اور مہلوکین کے ورثاء سے ملاقات کی اور اظہار افسوس کیا۔