بنگلورو۔بی جے پی کے قومی صدر نے ریاست کرناٹک میں انتخابات کے پیش جمعرات کے روزریالی کو جھنڈی دیکھائی جس کے سبب تین گھنٹوں تک ٹریفک میں خلل پڑا۔سدارامیا حکومت کے خلاف امیت شاہ کی تقریر کے موقع پر ریالی میں رکھی گئی بیشتر سیٹیں خالی تھی۔
ریاست بھر کے تین لاکھ سے زائد کارکنوں کے لئے ’’ نوا کرناٹک نرمان پریورترن یاترا‘‘ کے عنوان پر بنگلور کے انٹرنیشنل ایکزبیشن سنٹر جو تم کارا روڈ پر مذکورہ ریالی کا انعقاد عمل میں لایاگیاتھا جس میں پارٹی کے لوگ ریاست کے مختلف اضلاعو ں سے گاڑیو ں پر ائے تھے۔
علاوہ ازیں ایک لاکھ کارکنوں کے لئے انتظامات کئے گئے تھے مگر کچھ ہزار لوگ ہی اس میں شامل ہوسکے اورمنتظمین نے امیت شاہ کو شرمندگی کے سبب حقیقی اعداد وشمار نہیں بتاسکے۔خبرہے کہ پارٹی کے ایک لاکھ کارکنوں نے تیار کیاگیا کئی ٹن کھانا بے کار ہوگیا۔
تیار کیاگیا کھانا پھینکنے کی تصوئیریں بھی سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہی ہیں۔
Shame 😈😈😈
உணவு தயார் செய்தது 1 இலட்சம் பேருக்கு, வந்தது 3 ஆயிரம் பேர். pic.twitter.com/UeHhz7nBfN
— Skycinemas (@skycinemas) November 5, 2017
پارٹی کیڈر ٹو وہیلر گاڑیوں پر بنگلور کے( بی ائی ای سی) جو شہر کے مضافات میں موجود ہے کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھائے دیا جہا ں سے ریالی کی شروعات عمل میں ائے تھی۔
تقریب حال سے نیشنل ہائی وے کی سڑک کی طرف تماکورو اور دیگر اضلاع میں ٹریفک نظام پوری طرح درہم برہم ہوگیاتھا۔شاہ جنھوں نے ہندوستان ایرناؤٹیک لمیٹیڈ کے ائیرپورٹ پر جمعرات کی صبح اترے بی ائی ای سی میں موجود لوگوں کو خطاب کرنے کے لئے چاپر میں روانگی سے قبل ایک گھنٹہ سے زائد عرصے تک ائیرپورٹ پر پھنسے رہے