دوسری جانب کانگریس سربراہ راہول گاندھی آج کلبورگی اور گدک کے علاوہ ہاویری ضلع میں کارنر میٹنگ اور جلسہ عام کے ذریعہ ریاست کی عوام سے کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کے استعمال کی اپیل کریں گے۔
بنگلورو۔اگلے الیکشن میں کامیابی کے اندرون ایک ہفتہ گاؤ ذبیحہ امتناع ایکٹ2012کا احیاء اور اس پر سختی سے عمل کا جمعہ کے روز جاری کردہ اپنے انتخابی منشور کے ذریعہ بی جے پی کے ریاستی صدر وچیف منسٹر امیدوار بی ایس یدوراپا نے کیاہے۔
Bengaluru: BJP's CM candidate BS Yeddyurappa, Union Minister Prakash Javadekar & other leaders launch the party's manifesto for #KarnatakaElections2018 pic.twitter.com/LLCxlB3CTm
— ANI (@ANI) May 4, 2018
منشوری کی اجرائی کے موقع پر یدوراپا نے کسانوں کی فلاح وبہبود کے متعلق پارٹی کی سنجیدگی پر زورد اور ریاست کے کسانوں کے لئے بہت سارے اقدامات اٹھانے کابھی اعلان کیاہے۔
اس کے علاوہ بھی بی جے پی نے انتخابی منشور میں مکھیامنتری اسمارٹ فون یوجنا کے تحت سطح غریت سے نیچے کی زندگی گذارنے والی خواتین کو مفت اسمارٹ فون فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب کانگریس سربراہ راہول گاندھی آج کلبورگی اور گدک کے علاوہ ہاویری ضلع میں کارنر میٹنگ اور جلسہ عام کے ذریعہ ریاست کی عوام سے کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کے استعمال کی اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں12مئی کو رائے دہی اور 15مئی کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان مقرر کیاگیاہے۔