بنگلورو۔کرناٹک میں مخلو ط اسمبلی کے اشارے ملنے کے ساتھ ہی سیاسی ڈرامہ شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس نے منگل کے روز جنتا دل ( سکیولر) کی حمایت کا اعلان کیاتاکہ وہ حکومت بناسکے اور جنوبی ہند میں بی جے پی کے داخلہ پر روک لگا سکے۔
کرناٹک کے 224میں سے 222اسمبلی حلقوں پر رائے دہی کرائی گئی تھی جبکہ دو سیٹوں پر رائے دہی کو ملتوی کردیاگیا تھا‘ الیکشن کمیشن سے حاصل ڈاٹا کے مطابق بی جے پی 104سیٹوں پر سمٹتی نظر آرہی ہے۔
جادوائی نمبر کے لئے بی جے پی کے پاس 8سیٹوں کی کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ کوئی بھی بی جے پی کا ساتھ دینے کے لئے تیار دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔کانگریس کے پاس77سیٹیں جبکہ جے ڈی( ایس)38سیٹوں پر جیت حاصل کرتی نظر آرہی ہے ۔
JD(S)'s HD Kumaraswamy leaves for Raj Bhawan to meet Karnataka Governor in Bengaluru. pic.twitter.com/wHejf1Cyvh
— ANI (@ANI) May 15, 2018
تین سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیا ب ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔جے ڈی ( ایس) لیڈر دانش علی نے کہاکہ جے ڈی ایس اور کانگریس ساتھ ملکر بی جے پی کو کرناٹک سے بیدخل کرنے کاکام کریں گے۔
I'm here with our independent MLA. The independent MLA Mr Nagesh & others MLAs are with us. We have the numbers. We want a secular govt in Karnataka: DK Shivakumar, Congress #KarnatakaElection2018 pic.twitter.com/id60xaE62T
— ANI (@ANI) May 15, 2018
کانگریس مدد کرے گی یا پھر مدد مانگے گی اس پر سے پردہ اٹھ گیا ہے اور کانگریس پارٹی نے باضابطہ مکتوب کے ذریعہ جے ڈی ( ایس ) کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے اورساتھ میں کمارا سوامی کو کو چیف منسٹر بنانے کی بھی پیشکش کردی ہے۔
JD(S)'s HD Kumaraswamy seeks appointment from the Governor of #Karnataka this evening, writes we have accepted Congress's support to form the Government. #KarnatakaElections2018 pic.twitter.com/epuCqf4m17
— ANI (@ANI) May 15, 2018
کمارا سوامی اور اننت کمار ہیگڈے دونوں نے گورنر کرناٹک سے وقت مانگا ہے تاکہ حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں۔غلام نبی آزاد نے واضح کردیا ہے کہ ہم نے شروعات میں ہی جے ڈی( ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑہ اور ان کے بیٹے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی سے بذریعہ فون بات کرتے ہوئے حکومت بنانے میں ان کی مدد کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
I have taken an appointment with Karnataka Governor for 5 pm. We should be forming the govt as we are the single largest party : BS Yeddyurappa #KarnatakaElections2018 pic.twitter.com/AzH81p1ZUQ
— ANI (@ANI) May 15, 2018
جے ڈی ( ایس) کے وفد کی 5:30بجے ملاقات متوقع ہے۔
100 percent we will form the government: BS Yeddyurappa #KarnatakaElections pic.twitter.com/06633TqFBv
— ANI (@ANI) May 15, 2018
جبکہ کرناٹک میں بی جے پی کے چیف منسٹر امیدوار بی ایس یدارپا بھی دعوی کررہے ہیں کہ وہ حکومت بنائیں گے ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ 5بجے کے قریب گورنر سے ملاقات کریں گے۔