دہلی: جمعرات کے روز اپنی قدیم دوست پریہ سچ دیو سے کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور نے تیسری مرتبہ شادی کرلی۔ نہایت پوشیدہ طریقے سے شادی کی رسم انجام دی گئی جہاں پر جوڑے نے رجسٹرڈ میریج کی اورتقریب میں خاندان کے لوگ اورقریبی دوست ہی مدعو ین میں شامل تھے۔
پریہ سچ دیو نیویارک نژاد بزنس ٹائیکون وکرم چت وال کی سابق بیوی ہے جس کے متعلق یہ افواہ بھی تھی کہ وہ سنجے کے ساتھ سال 2013سے تعلقات میں ہیں۔سنجے کپور کی یہ تیسری شادی ہے۔
سنجے کی پہلی شادی نندیتا مہتانی سے ہوئی ۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کے بعد اس نے بالی ووڈ کی اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کرلی۔ سنجے اور کرشمہ کے درمیان علیحدگی ناخوشگوار عوامی جنگ کا نتیجہ ثابت ہوئی۔
دونوں نے سال 2003میں شادی کی تھی اوردونوں نے باہمی اتفاق سے شادی کے دس سال بعد علیحدگی کی درخواست دائر کی جس کو بالآخرجولائی 2016میں منظور کرلیاگیا۔ مذکورہ جوڑے کے دوبچے سمیرہ عمر 11سال اور کیان عمر6سال ہیں جو کرشمہ کے ساتھ رہتے ہیں۔
سنجے کو دو ماہ میں ایک بار اپنے بچوں سے ملاقات کی اجازت بھی دی گئی۔
حالیہ دنوں میں کرشمہ کپور کے متعلق یہ افواہ عام ہوئی کہ ہ ممبئی کے کاروباری سندیب توشنی وال کے ساتھ گھوم رہی ہیں۔
جس کی اپنی بیوی کے ساتھ طلاق ہوچکا ہے ۔ لولو او رسندیب ایک بار کرینہ کپور کے گھر کے باہر دیکھائی دئے تھے۔