من موہن سنگھ نے کہاکہ ’’ آپسی بھائی چارہ ہندوستان کی سونچ ہے‘ ہمہ تہذیبی ‘ ہمہ لسانی‘ ہمہ مذہبی سماج ہندوستان ہے‘ شہریوں کے لئے مذہبی روداری سب سے اہم ہے‘‘۔
نئی دہلی۔سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے ہفتہ کے روز حکومت ہند کی جانب سے پنچاب کے گروداس پور ضلع کے ڈیرا بابا نانک کے کوارڈیڈارسے انٹرنیشنل سرحد تک کے علاقے کو ترقی یافتہ بنانے کا فیصلہ تاکہ گرودوارہ دربار صاحب کرتا پور جو پاکستان میں ہے جانے والے عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ترقی یافتہ بنانے کے اقدام کی ستائش کی ہے۔
پرنب مکھرجی فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’’ کرتار پور صاحب کوارڈیڈار کو کھولنے کی پہل ایک بہتر فیصلہ ہے‘‘۔
سی بی ائی اور آربی ائی او رحکومت کے درمیان جاری نااتفاقیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اداروں کی بہتر کارکردگی کے بغیر ملک کی کارکردگی ناکام ہوجائے گی۔انہو ں نے کہاکہ زائد اختیارات اور اداروں میں غیر ضروری مداخلت نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
من موہن سنگھ نے کہاکہ ’’ آپسی بھائی چارہ ہندوستان کی سونچ ہے‘ ہمہ تہذیبی ‘ ہمہ لسانی‘ ہمہ مذہبی سماج ہندوستان ہے‘ شہریوں کے لئے مذہبی روداری سب سے اہم ہے‘‘۔سنگھ نے ٹائیگور اور مہاتماگاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ سماجی روداری اور امن کے لئے کام کیاہے