دہلی:گوا میں ایک انتخابی جلسہ میں عام آدمی پارٹی (عاپ)کے سربراہ اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی جانب سے رشوت ستانی کے بارے میں کئے گئے ریمارکس پر الیکشن کمیشن نے گوا کے انتخابی حکام کو ایف ائی آردرج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ا
لیکشن کمیشن نے عاپ لیڈرکے اس دعوے کو مضحکہ خیزاور قابلِ مذمت قراردیا کہاکہ اس قسم کے دعوؤں کے ذریعہ کجریوال رشوت ستانی کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
کمیشن نے کہاکہ قانون عوامی نمائندگی اور ہندوستانی تعزیتی ہند کی دفعات کے تحت کجریوال کے خلاف ایف ائی آر شکایت درج کرنا چاہئے۔
الیکشن کمیشن نے کہاکہ ’’ گوا‘‘ میں عاپ کے اسٹار کیمپنراور دہلی چیف منسٹر کی حیثیت سے کجریوال سے توقع کی جاسکتی تھی کہ وہ قانون کی پابندی کے ساتھ مثالی انداز میں مہم چلاتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک تقلید نمونہ ہوں گے۔
لیکن کئی موقعوں پر انہوں نے ایسے ریمارکس کے ذریعہ الیکشن کمیشن کو دئے گئے تیقن کی خلاف ورزی کی ہے‘‘۔