کتھوا معاملہ : پرکاش راج نے امیتابھ بچن کو بزدل قرار دیا

نئی دہلی : گوری کنکیش کے قتل کے بعد بی جے پی او رفرقہ پرست عناصر کے خلاف ابھرنے والی آواز پرکاش راج نے معروف صحافی برکھاوت کودئے گئے ایک انٹر ویو میں اعتراف کیا ہے کہ جب سے انہوں نے بی جے پی اور مودی سرکار پر تنقید کرنا شروع کیا ہے تب سے انہیں ہندی فلموں میں کام نہیں ملا ۔جنوبی ہند کے معروف اداکار نے کہا کہ وہ اس ضمن میں لوگوں کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں تاہم اشارہ دیا کہ وہ خود بے باکی کے ساتھ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

اسی اثنا انہوں نے بالی ووڈ سوپر اسٹا ر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کتھوا معاملہ پر خاموشی اختیار کرنے پر انہیں بزدل قرار دیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ ’’جی ہاں ! کٹھوعہ معاملہ پر کچھ نہ بول کربگ بی نے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔

وہ اتنی خوبصورت آواز کے مالک ہیں انہیں اس کا استعمال کرنا چا ہئے ۔ میں ان سے اپیل کی تھی ،میں سمجھتا ہوں کہ ایک اداکار ہماری بھی سماجی ذمہ داری بنتی ہے کیو ں کہ اگر ہم بزدل ہوجائیں گے تو سماج کی بزدلی کی وجہ بھی ہم ہی ہوں گے ۔‘‘انھوں نے امیت جی کہا کہ میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ہاتھ بڑھائیے ،آپ کسی پارٹی کے خلاف نہیں بول رہے ہیں بلکہ آپ ایک موضوع اور سوچ کے خلاف بول رہے ہیں جو ملک کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔‘‘