کتھوا معاملہ میں امتیابھ بچن کے بیان پر پوجا بھٹ کی شدید تنقید

کچھ دن قبل بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے کتھوا عصمت ریزی او رقتل کے معاملے پر ایک بیان جاری کیاتھا۔اس پر معاملے پر تبصرے کے لئے اب کافی دیر ہوچکی ہے۔عام شہریوں اور مشہور شخصیتوں سے کہیں زیادہ اس معاملے پر ان کی ناراضگی ہے۔

اب اداکارہ سے فلم میکر بنی پوجابھٹ نے آگے آکر مسٹربچن کے کتھوا پر تبصرے کو تنقید کانشانہ بنایاہے۔ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ان کی فلم پنک کی یاد دلائی جس میں امیتابھ نے ایک وکیل کا رول ادا کیاتھا جو مردوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا شکار تین عورتوں کو انصاف دلانے کاکام کرتا ہے۔

ٹوئٹر پر پوجا نے لکھا کہ’’ میں فلم پنک کی یاددلانے میں مدد نہیں کرسکتی۔ کیاہماری شبہہ فلم میں جس طرح پیش کی جاتی ہے حقیقت میں بھی اسی طرح کی ہوتی ہے؟۔

ایک تقریب میں اپنے آنے والی فلم 102ناٹ اؤٹ کا پروموشن کرتے ہوئے بیٹی بچاؤ ‘ بیٹی پڑھاؤ مہم کے حصہ دار امتیابھ بچن نے کہاتھا کہ ’’ کتھوا عصمت ریزی کیس کے متعلق بات کرنے میں انہیں گہن آتی ہے۔

اٹھ سال کی معصوم کو جموں او ر کشمیر کے کتھوا ضلع میں سلسلہ وار اجتماعی کا شکار بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیاگیاتھا۔ اس اندوہناک واقعہ کے بعد قومی سطح پر زبردست احتجاجی مظاہرے پیش ائی او راحتجاجیوں نے معصوم کی عصمت لوٹنے والوں کو موت کی سزاء سنانے کا مطالبہ کیا۔

عوامی احتجاج کے پیش نظر مرکزی کابینہ نے قانون میں ترمیم لاتے ہوئے بارہ سال سے کم عمر کی لڑکیو ں کو درندگی کاشکار بنانے والوں کو سزائے مو ت سنانے کا ایک ارڈیننس منظور کیا۔مذکورہ ارڈیننس پر اتوار کے روز صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کویند نے بلاکسی تاخیر کے دستخط بھی کردی ہے۔