کتھوا عصمت ریزی ۔مرڈر کیس کا اہم ملزم کی خود حوالگی

جمو ں:ایک سابقہ ریوینیو عہدیدار جو جموں کی کتھوا ضلع کی ایک آٹھ سالہ لڑکی کے عصمت ریزی اور قتل کے معاملہ میں اہم ملزم ہے ۔ اس نے آج خود کو ریاستی کرائم برانچ پولیس کے حوالہ کر لیااس کا نام سنجی رام بتایا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی)کے اس معاملہ میں مداخلت سے قبل کرائم برانچ نے ایک نوٹس جاری کی جس میں اس عہدیدار کو حاضر ہونے کا حکم دیاگیا تھا۔ذرائع کے مطابق سنجی رام کے لڑکے جو بی ایس سی کا طالب علم ہے ۔

میرٹھ سے اس کو تین دن قبل گرفتار کیا گیا۔اور اس سے ملزموں کے بارے میں پوچھ تاچھ کی گئی ۔کرائم برانچ نے مزید ایک پولیس سب انسپکٹر ، ایک ہیڈ کانسٹبل او ر دو اسپیشل پولیس افسران کو گرفتار کیا ۔او ردو گاؤوں کے آدمیوں کو گرفتار کیا جس میں ایک سنجی رام کا بھتیجہ بتایا جاتا ہے۔

کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سنجی رام اس جرم کا اہم مجرم مانا جاتا ہے۔اس عصمت دری او رقتل کے اس گھناؤنے جرم میں اس کا ساتھ اس کے بھتیجہ سبھام سانگرا اور ایس پی او دیپک کھجوریہ نے دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ لڑکی کا اس کے مکان سے قریب جنگل سے اس کا اغواء کیاگیا او رایک ہفتہ بعد پولیس کو اس کی نعش دریافت ہوئی۔پولیس سب انسپکٹر اور ہیڈکانسٹبل کو ثبوت مٹانے کے جرم میں گرفتار کیاگیا۔