یوین ۔اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گیٹرس نے اپیل کی ہے کہ ملزمین کو قانون کے دائرے میں لائیں اور خاطیو ں کے خلاف کڑی کاروائی کی توقع کا بھی اظہار کیا۔
جب سکریٹری جنرل کے عصمت ریزی او رقتل کے واقعہ پر ردعمل کے مطابق پوچھا گیاتو گیٹرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے اپنے یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہاکہ’’ میں سمجھتا ہوں اس اندوہناک واقعہ کے متعلق شائع خبروں کا مشاہدہ انہوں نے کیاہے‘ جس میں ایک معصوم بچی کا استحصال او ر قتل کردیاگیا۔
ہمیں کافی امید ہے کہ انتظامیہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی کرنے والے ملزمین سے جوابدہی پوری کرتے ہوئے متوفی کے ساتھ انصاف کریگا‘‘۔ واضح رہے کہ جنوری 10کو بکرے والا مسلم سماج کی ایک اٹھ سالہ آصفیہ نامی لاپتہ ہوگئی تھی۔ ایک ہفتہ بعد اس کی نعش ملی ۔
اس دوران معصوم کو نشہ کرنے کے بعد چھ لوگوں نے عصمت لوٹی ۔ اس واقعہ نے ملک کو ہلا کر رکھ دیاہے۔مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے دہلی میں موم بتی مارچ نکالا اور کتھواعصمت ریزی وقتل اور اونناؤ عصمت ریزی کیس میں انصاف کامطالبہ کیا۔
خواتین او اطفال کی فلا ح وبہبود کی وزرات سنبھالنے والی منیکا گاندھی نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی او سی ایس او ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے بارہ سال سے کم بارہ کے لڑکیوں کی عصمت ریزی واقعہ میں ملوث لوگوں کو پھانسی کی سزا سنانے کی حمایت کی۔
فلمی ستارے اور کھلاڑی بشمول گوتم گنبھیر‘ رینوکا شاہانے اور دیگر بھی اس معاملے میںآگے بڑھ کر اٹھ سال کی معصوم کے ساتھ انصاف کامطالبہ کررہے ہیں