جموں۔ اتوار کے روز عہدیداروں نے بتایا کہ جموں کشمیر کے کتھوا میں ایک اٹھ سالہ معصوم کی عصمت ریزی او رقتل کے کیس پر قریب ایک سال قبل پنجاب کے پٹھان کورٹ میں سنوائی شروع ہوئی تھی جو اب قریب الختم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیر کے روز وکیل دفاع قطعی بحث کریں گے جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔
سپریم کورٹ نے وکیلوں کی جانب سے کرائم برانچ عہدیداروں کے ہاتھوں سے چارج شیٹ کے پیپرس چھیننے کی کوشش کا واقعہ پیش آنے کی وجہہ سے
کیس کی سنوائی جموں او رکشمیر سے باہر کرنے کی ہدایت دینے کے بعد پچھلے سال جون کے پہلے ہفتہ میں یومیہ اساس پر کیمرے کی نگرانی میں سنوائی کی جارہی ہے۔
جموں کشمیر کے کتھوا میں ایک معصوم کو اجتماعی عصمت ریزی کے بعد اس کا بے رحمی سے قتل کرکے جنگل میں نعش پھینک دی گئی تھی