اپریل میں دو ملزمین نے تحقیقات سی بی ائی کو منتقل کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہاکہ ’’ ہمیں فرضی طور پر ملزمین کے طور پر کیس میں پھنسایاگیا ہے‘‘
نئی دہلی۔سپریم کور ٹ نے آج کتھوا اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کیس میں ایک مجرم کی درخواست کو مستر د کردیاجس میں اس نے الزامات کو من گھڑت قراردیتے ہوئے تازہ تحقیقات کامطالبہ کیاتھا۔
جسٹس یو یو للت او رڈی وائی چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے دیگر دو ملزمین کی جانب سے بھی دائر کردہ علیحدہ درخواست کو مستر د کردیا میں خود مختار ادارے کی جانب سے تحقیقات کے لئے کیس کو منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
بنچ نے مذکورہ دونوں ملزمین کی درخواستوں یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا جہاں پر سنوائی چل رہی ہے اس نچلی عدالت میں اس معاملے کو اٹھایاجائے۔
اپریل میں دو ملزمین نے تحقیقات سی بی ائی کو منتقل کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہاکہ ’’ ہمیں فرضی طور پر ملزمین کے طور پر کیس میں پھنسایاگیا ہے‘‘۔
ملزمین نے اپنی درخواست میں ارٹیکل21کے دستور کی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے شفاف تحقیقات پر زوردیا ۔
اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے بکر والا سماج کے اٹھ سالہ معصوم لڑکی کا کشمیر کے کتھوا بے رحمی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی او رقتل کا واقعہ 10جنوری میں پیش آیاتھا۔
ایک ہفتہ بعد قریب کے جنگل معصوم کی نعش ملی تھی۔ اس کیس کی ریاستی کرائم برانچ جانچ کررہی ہے جس نے سات لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے جبکہ ایک علیحدہ چارج شیٹ نابالغ کے خلاف دائرکی گئی ۔