حیدرآباد۔ ملک کو شرمسار کردینے والے واقعہ جموں او رکشمیر کے ضلع کتھوا میں پیش آیا جس میں ایک اٹھ سال کی معصوم آصیفہ کا مندر کے اندر متعدد مرتبہ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی او ربعد میں بے رحمی کے ساتھ اس کو قتل کردیاگیا۔ آصیفہ 10جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی۔
متوفی معصوم کو اغوا کرنے کے لئے ایک نابالغ کاسہارا لیاگیا ۔ جنگل سے میویشیوں کو ساتھ لے کر واپس آنے کے دوران معصوم کا اغوا کرلیاگیا ۔
نابالغ لڑکے نے جنگل میں ہی آصیفہ کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی اور اس واقعہ میں مقامی پولیس کے تین جوان بھی شامل ہیں دو پر کیس کے ضمن میں شواہد مٹانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ ایک ایس پی او جوان دیپک کھاجوراؤپر متوفی آصیفہ کو قتل کرنے سے عین قبل عصمت ریزی کرنے کا الزام ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=CDMTx2jv4VU&feature=youtu.be
میرٹھ سے ایک شخص آیا اور اس نے بھی مندر کے اندر ہی آصیفہ کی عصمت لوٹ پر اپنے حوس کو ٹھنڈا کیا۔
معصوم آصیفہ کو قابو میں رکھنے کے لئے ایس پی او کے جوان کھاجوراؤنے مقامی میڈیکل ہال سے نشہ واردوائیں لیں ‘ اور دوسر ی مرتبہ خالی پیٹ معصوم کو دوبارہ گولیاں کھلاکر اس کی عصمت کو پھر ایک مرتبہ تار تار کردیا۔
واقعہ میں ملوث پولیس جوانوں کی گرفتاری کے بعد ملزمین کی پشت پناہی کے لئے ہند و ایکتا منچ آگے آیااور ملزمین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس واقعہ کے اہم ملزم سانجی رام جس کی عمر60سال ہے نے لڑکی کے اغوا کے لئے اپنے بھتیجے کا استعمال کیا۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جموں او رکشمیر ہائی کورٹ بار کونسل اسوسیشن کے اراکین نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر عصمت ریزی کے ملزمین کو بچانے کے لئے سڑکوں پر اتر گئے اور بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔
ان تمام تفصیلات کے باوجود اگر ہم مذہب اور عقائد سے بالاتر ہوکر کتھوا کے علاوہ اونناؤ کے شرمناک واقعہ اب بھی خاموشی انسانیت کی بقاء کے لئے ایک بڑا سوال بن جائے گی۔
جیسے ہی کتھوا اور اونناؤ عصمت ریزی او رقتل کیس کی جانکاری حاصل ہوئے تو ’ادارے سیاست‘ نے حسب روایت آگے بڑھ کر اپنے قارعین سے متاثرین کی مدد کی اپیل کی۔ مدیر اعلی روزنامہ ’ سیاست ‘ جناب زاہد علی خان نے سیاست کے قارعین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ انصاف کی جدوجہد میں انہیں آسانی ہو۔
آصیفہ کے والد کے اکاونٹ ک تفصیلات
Mohammed Yousfu Pujawala
Account No, 016604800004238
IFSC Code-JAKOKOOTTA
BANK-J&K BANK
BANK: KOTHA KATHUA