ایک ٹیچر کلاس روم کے بورڈ نو کا ٹیبل لکھنے کے دوران غلطی کرتی ہیں‘ جس پر کلا س روم میں موجود طلبہ ٹیچر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹیچر آپ نے بورڈ پر غلط تحریرکیا‘ جس پر ٹیچر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں نے جان بوجھ کر بورڈ پر لکھنے میں غلطی کی تاکہ تمہیں اس کے متعلق ایک سبق پڑھاسکوں اوراس کے بعد ٹیچر کہتی ہیں کتنے بھی بہتر انداز میں کام کرلوں دنیا آپ کو سراہے گی نہیں اس کے برخلاف جب تم ایک معمولی غلطی کرتے ہوتمھیں تنقید کا نشانہ بنایاجائے گا اگر تم لوگ اس تنقید سے دلبرداشتہ ہوجاؤ گے توزندگی میں کبھی ترقی نہیں کروگے ۔
تنقیدوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنے کام میں بہتری لانے کی جدوجہد کرتے رہنا پڑیگا۔