کب تک ہم ملک کی وفاداری کا ثبوت دیتے رہیں گے : مولانا محمود مدنی 

وارانسی : جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام بروز اتوار آشا پور میں جیت پیلس میں مولانا حبیب الرحمان اعظمی کی یاد میں ایک سمینار منعقد کیاگیاتھا ۔ اس سمینار میں مولانا حبیب الرحمن اعظمی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی گئی ۔ مہمان خصوصی کے وطور پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ۷۰؍ سال گذر گئے آج ہم سے وفاداری کا ثبوت مانگا جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم کوئی صفائی پیش کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہم ملک کی خوش حالی او رترقی کیلئے ہم اپنا خون بھی پیش کرنے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک مسلمان اپنی وفاداری کاثبوت پیش کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک آزادی میں ہمارا اہم کردار ہیں ۔

کچھ لوگوں نے قرآن اور اسلام کے نام پر ایک ملک بسالیا ہے لیکن ہم نے ہندوستان میں رہنا پسند کیا ۔ مولانا نے کہا کہ اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی کے کہنے پر کسی کو ملزم قرار دیا جائے تو یہ بھی ملک میں نہیں چلے گا ۔ دیوبند سے دو نوجوانوں کو دہشت گردی کا جھوٹا الزام لگا کر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علما ء ان نوجوانوں کو رہا کروانے کیلئے پوری کوشش کررہی ہے ۔

مولانا مدنی نے پلوامہ دہشت گرد حملو ں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ مولانا ڈاکٹر مسعود نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اس موقع پر علماء و دانشوران قوم کی کثیر تعداد موجود تھی ۔