نئی دہلی: متنازع سابق سپریم کورٹ جج مارکنڈے کاٹجو نے آج اپنے بیان کا دفاع کرنے کے لئے عدالت میں حاضرہوئے جوسومیا عصمت ریزی وقتل مقدمہ کے بارے میں عدالتی فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بلاک میں شائع کیاتھا۔انہوں نے سپریم کورٹ کے اجلاس پر2بجے دن حاضری دی۔
عدالت نے کاٹجو کے بیان کو غلط لب ولہجہ کا بیان اور عدلیہ کے بارے میں اسکینڈل پیدا کرنے والا قراردیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کی نوٹس جاری کی۔
کاٹجو نے فیصلے کے خلاف احتجاجً ایک بلاک لکھاتھا۔جج نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ ان کا رویہ سپریم کورٹ کے سابق جج کے شایان شان نہیں ہے۔جسٹس گوگوئی نے انتباہدیا کہ اگر وہ ججس کومزیدمشتعل نہ کریں تو کاٹجو نے کہاکہ اس قسم کی دھمکی دے کر درحقیقت آپ مجھے مشتعل کررہے ہیں۔جسٹس گوگوئی نے ایک مرحلہ پر انہیں کمرہ عدالت سے باہر نکال دینے کی ہدایت دی۔
اس پر کاٹجو نے کہاکہ میں آپ کے حکم پر ہی عدالت میں حاضر ہوا تھا۔