مجالس مقامی انتخابات میں کامیابی کیلئے اتم کمار ریڈی سرگرم
حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے مجالس مقامی کے انتخابات کی تیاریوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کل 15 اپریل کو منڈل سطح پر اجلاس طلب کی ہے تاکہ امیدواروں کے ناموں پر غور ہوسکے۔ 118 پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے پارٹی کیڈر سے اپیل کی کہ مجالس مقامی کے انتخابات کو اپنے لئے وقار کا مسئلہ بناتے ہوئے پارٹی کے بہتر مظاہرہ کو یقینی بنائیں۔ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی نشستوں کے انتخابات کی ریاستی الیکشن کمیشن تیاری کررہا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے ضلع کانگریس صدور اور اسمبلی حلقہ جات کے انچارج قائدین کو اجلاس منعقد کرنے اور کیڈر کو متحرک کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی قائدین کی رات کے مطابق امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔