کانگریس کے ساتھ بات چیت کی قیاس آرائیوں کے درمیان ‘ عآپ نے دہلی سے چھ لوک سبھا امیدواروں کے ناموں کا کیااعلان 

عآپ کے معلنہ امیدواروں میںآتش ( ایسٹ) گوگان سنگھ( نارتھ ایسٹ)‘ راگھو چڈھا( ساوتھ) دلیپ پانڈے ( نارتھ ایسٹ) پنکج گپتا( چاندنی چوک) اور برجیش گوئیل( نئی دہلی) کے نام شامل ہیں۔

نئی دہلی۔ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان پچھلے دروازے سے بات چیت کی قیاس آرائیوں کے دوران عآپ نے ہفتہ کے روز دہلی کی سات پارلیمانی سیٹوں کے لئے اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

عآپ کے معلنہ امیدواروں میںآتش ( ایسٹ) گوگان سنگھ( نارتھ ایسٹ)‘ راگھو چڈھا( ساوتھ) دلیپ پانڈے ( نارتھ ایسٹ) پنکج گپتا( چاندنی چوک) اور برجیش گوئیل( نئی دہلی) کے نام شامل ہیں۔

پچھلے سال اکٹوبر میں مذکورہ تمام امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں کا انچار ج بھی مقرر کیاگیاتھا۔ کجریوال نے کہاکہ ویسٹ دہلی کے لئے ابھی تک کسی امیدوار کا انتخاب نہیں کیاگیا ہے بہت جلد یہاں کے لئے ایک چہرہ پیش کیاجائے گا۔

مذکورہ اعلان الائنس دو پارٹیوں کے درمیان طویل مدت کی بات چیت کی سبب ہے جس کہ نتیجے میں علیحدہ طور پر الیکشن لڑنے کی تیاری پیش ائی ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے دہلی کنونیر گوپال رائے نے کانگریس پر اتحاد کی بات چیت کو توڑنے کا ذمہ دار ٹہرایااور کہاکہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے پچھلے ماہ این سی پی صدر شرد پورا کے گھر پر ہوئے بات چیت میں تجویز کو تبدیل کردیاتھا۔

پچھلے ماہ دہلی کے چیف منسٹر ارویندر کجریوال نے کانگریس کو اتحاد قائم کرنے کے لئے سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے سال2015میں اپنی پارٹی کی جیت کا حوالہ دیا او رکہاتھا کہ مخالف بی جے پی ووٹوں کو تقسیم سے بچانے کے لئے اتحاد کی تشکیل ناگزیر ہے۔

رائے نے کہاکہ کانگریس اپنے اس موقف پر قائم رہی ہے کہ ان کی دہلی یونٹ کسی بھی اتحاد کے خلاف ہے اور جمعہ کے روز شیلا دکشٹ نے بھی یہی بات دوہرائی تھی۔