کانگریس کے ارونگ زیب کے فقرے پرمسلم باڈی کی ایف ائی آر

ممبئی۔ ایک مسلم گروپ نے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں کانگریس کے سابق صدر اور پارٹی کے لول سبھا امیدوار برائے ممبئی نارتھ ویسٹ سنجے نروپم کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کو ”اورنگ زیب کا ماڈرن اوتار“ پکارنے پر شکایت درج کرائی ہے۔

اے ٹی سی اور ونچت بہوجن اگھاڈی امیدوار برائے ممبئی ننارتھ سنٹرل ڈاکٹر اے آر انجارلیا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ”نروپم کا بیان نے ان لاکھوں لوگوں کے دلآزاری کی ہے جس کے دلوں میں ارونگ زیب بسے ہیں۔

اورنگ زیب مودی کی طرح جملہ باز او رلفاظ نہیں تھے۔ اورنگ زیب کا مودی سے کوئی تقابل نہیں ہے۔

میں پولیس سے گذارش کرتاہوں کہ وہ نروپم کے خلاف لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کرے“۔

اپنے بچاؤ میں نروپم نے کہاکہ انہوں نے اپنے بیان میں اورنگ زیب او رمودی کے تقابل سے یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ مودی کس قدر ”مخالف ہندو“ ہیں