کانگریس کے اخبار نیشنل ہیرالڈ کو لگا بڑا جھٹکا ، دو ہفتے میں خالی کرنا ہوگا ہیرالڈ ہاوس

ہیرالڈ ہاوس کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ عدالت نے 56 سال پرانے ہیرالڈ ہاوس کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ صرف دو ہفتے میں ہیرالڈ ہاوس کو خالی کرنا ہوگا ۔ ایسا نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔

نیشنل ہیرالڈ پبلشر نے شہری ترقیات کی وزارت کے 30 اکتوبر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا رخ کیا تھا ۔ اس حکم میں اس کے 56 سال پرانے لیز کو ختم کرتے ہوئے آئی ٹی او کے پریس انکلیو میں واقع بلڈنگ کو خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔

عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ اراضی اور ترقیاتی محکمہ کا یہ حکم غیر قانونی ، غیر آئینی ، منمانا اور کسی اختیار کے بغیر جاری کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے اپنے حکم میں بھون کی لیز ختم کرتے ہوئے اس کو 15 نومبر تک خالی کرنے کا حکم دیا تھا ۔