نئی دہلی : کانگریس صدر نے گذشتہ دنوں پارٹی کی سب سے اہم سمجھی جانے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل دی ہے ۔کانگریس کے مطابق ورکنگ کمیٹی میں ۵۱؍ ممبران شامل ہیں ۔ان میں ۲۳؍ ممبران انتہائی اہم ہیں ۔مستقل مدعو ممبر کی تعداد ۱۸ہے او ر۱۰؍ خصوصی مدعو ممبر بنائے گئے ہیں ۔خاص بات یہ ہے کہ تین زمروں میں بنائے گئے کمیٹی میں مسلم ممبران کی تعداد صرف ۳؍ ہیں ۔بتایا جاتا ہیکہ سابق صدر سونیا گاندھی میں کل ۳؍ ممبر ہی شامل تھے ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مسلم دانشوروں سے ہوئی ملاقات کے بعد میڈیا میں خبرآئی کہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے ۔
اس مسئلہ پر اپوزیشن پارٹی بی جے پی حملہ آور ہوئی ۔اورخاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اتر پردیش میں ایک جلسہ میں طنز کیاتھا کہ کانگریس صرف مسلمانوں کی پارٹی ہے مسلم خواتین کی نہیں ہے ۔بہر حال کانگریس کے کئی ترجمان دو دن تک مسلمانوں کی پارٹی کے اس بیان سے گریز کرتے نظر آئے ۔حالانکہ کانگریس قومی اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید نے اس بیان کی تشریح کرتے ہوئے اسے صحیح ٹھہرایا ۔ مگر بعد میں صدر راہل گاندھی کو وضاحت کرنی پڑی ہے کہ کانگریس ملک کے ہر غریب کی پارٹی ہے ۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ تشکیل کی گئی ’ سی ڈبلیو سی ‘ میں اہم ممبر کے طور پر غلام نبی آزاد او رراجیہ سبھا ممبر احمد پٹیل کو جگہ ملی ہے ۔ جبکہ طارق حمید کو مستقل ممبر کے طور پر شامل کیاگیا ہے ۔حالانکہ مدعو میں کسی بھی مسلم لیڈر کو بطورممبر جگہ نہیں مل سکی ۔