کانگریس کی جانب سے چھ سرجیکل اسٹرائیک کی فہرست سے نیا تنازعہ

نئی دہلی۔سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں یوپی اے کے دور حکومت میں مختلف سرجیکل اسٹرائیک انجام دئے جانے کے دعوے کے ایک روزبعد

کانگریس نے جمعرات کے روز یوپی اے کے دور میں انجام دئے گئے چھ سرجیکل اسٹرائیک کی فہرست جاری کی ہے‘ جس پر فینانس منسٹر ارون جیٹلی نے مذکورہ سرجیکل اسٹرائیک کو ”نامعلوم او ر پوشیدہ“ قراردیا۔

لوک سبھا الیکشن کے موسم کے وسط میں سرجیکل اسٹرائیک پر لڑائی جو قومی سلامتی کا مسئلہ ہے دونوں فریقین کے درمیان اہم نکات پر بحث کو فروغ دے رہا ہے۔

ارون جیٹلی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”ہندوستان کا موقف26/11کے بعد کس طرح کا تھا یہ سب کو معلوم ہے۔

تمہارے پاس ایک سابق سرویس سربراہ تھے جنھوں نے کہاتھا کہ اس وقت وہ سرجیکل اسٹرائیک کرنا چاہتے ہیں‘ ا

ور مذکورہ (اس وقت) کے وزیراعظم (من موہن سنگھ) نے منع کردیاتھا۔ جب ہم سرجیکل اسٹرائیک کی کامیابی سے پرامید رہے تو اس پر انہیں شبہ تھا“