گورکھپور۔کانگریس پارٹی نے کہاکہ گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال میں معصوم او رنومولود بچوں کی اموات کی خبروں کا سلسلہ جاری ہے اور اگست سے لیکر اب تک نومولو د بچوں کی اموات میں اضافہ بھی ہوا ہے جس کے پیش نظر چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو استعفیٰ پیش کردینا چاہئے اور ان اموات کی تحقیقات بھی ضروری ہے۔کانگریس نے کہاکہ اکٹوبر کے مہینے میں اسپتال کے اندر 175بچوں کی موت ہوئی ہے۔
پارٹی نے کہاکہ جہاں پر اسپتال میں داخل بچوں کے والدین خود کو بے یا ر ومددگار محسوس کررہے ہیں وہیں پر چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ گجرات میں بی جے پی پارٹی کی اسمبلی انتخابات کے لئے مہم چلارہے ہیں۔کانگریس اترپردیش یونٹ کے صدر راج ببر نے کہاکہ’’ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔
گورکھپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں اکٹوبر کے مہینے کے دوران 175بچوں کی اموات کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایک طرف تو بچے صحیح علاج نہ ہونے کی وجہہ سے ہلاک ہورہے ہیں تو دوسری طرف چیف منسٹر بی جے پی کو فروغ دینے کے لئے گجرات میں گورو یاترا نکال رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہاکہ اگست سے لیکر اب تک بے شمار بچوں کی موت واقعہ ہوئی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بی آر ڈی میڈیکل کالج کے اندر 16بچوں کی موت واقعہ ہوئی ہے۔ببرنے کہاکہ سب سے زیادہ تشویش کی بات تو یہ ہے کہ پانچ مرتبہ گورکھپور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد بھی یوگی ادتیہ ناتھ کو مرنے والے بچوں سے ہمدردی نہیں ہے۔
بی آر ڈی کالج اس وقت سرخیوں میںآیاتھا جب اگست کے مہینے میں63بچے ایک ہی رات میںآکسیجن کی قلت کے سبب فوت ہوگئے تھے۔واقعہ کے بعد بی آرڈی اسپتال انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے نو لوگوں کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کیاگیاتھا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ فی الحال ہوئے اموات کا آکسیجن کی قلت یا پھر خراب علاج سے نہیں بلکہ بچوں کو تشویش ناک حالت میں دواخانہ لایاگیا تھا جس کے بعد ان اموات کا واقعہ پیش آیاہے۔