کانگریس نے کسانوں کو قرض معافی کے نام پر دھوکہ دیا: مودی

غازی پور-وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں لاکھوں کسانوں کو قرض معافی کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ترجیحات میں ابتدا سے ہی غریب اور کسان کے ساتھ نوجوان بھی رہے ہیں۔

ہم نے کسی کو دھوکہ دینے کا کام نہیں کیا ہے ۔ کانگریس نے کرناٹک میں لاکھوں کسانوں کو قرض معافی کا وعدہ کیا تھا لیکن وہاں صرف 800 کسانوں کا ہی قرض معاف ہوا ہے ۔ یہ کیساکھیل ہے یہ تو قرض معافی کے نام پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دھڑی ہے ۔

وزیر اعظم نے سنیچر کو یہاں آئی آئی ٹی کے میدان پر ریموٹ بٹن دبا کر میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھی اور مہاراجا سہیل دیو کے نام پریاد گار پوسٹ ٹکٹ جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوروانچل کو ملک کا سب سے بڑا میڈیکل ہب بنانے کی سمت میں حکومت کام کر ہی ہے اس کے علاوہ پوروانچل کو زرعی ریسرچ کے میدان میں فوقیت دینے ، کافی چھوٹے ، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو مضبوط کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب عوامی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھا جاتا ہے تو حکومتیں شفافیت کے ساتھ کام کرتی ہیں حساسیت جب حکومت کا حصہ بنتی ہے تو بڑے کام ہوتے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ‘‘ اتنے ٹھنڈ کے موسم میں آپ مجھے آشیرواد دینے پہنچے ہیں اس کے لئے میں آپ کو سلام کرتا ہوں’’ انہوں نے بھارت ماتا کی جئے اور بھوجپوری زبان میں عوام کے مبارک بار ک کے ساتھ اپنے خطاب کا آغاز کیا۔

بھوجپوری میں سبھی کو مبارک بار دینے کے بعد انہوں نے کہا کہ آج پوروانچل اور پورے اترپردیش کاسرفخرسے بلند ہے کیونکہ ان کے لئے ایک اہم کام ہوا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ غازی پور کا نیا میڈیکل کالج ہو۔

گورکھپور کا ایمس ہو یا پھر وارانسی میں بنے رہے متعدد جدید اسپتال ہوں۔ ریاست میں پرانے اسپتالوں کے توسیع کا کام ہونے سے بھی پوروانچل میں ہزاروں کروڑوں کی طبی سہولیات تیار کی جاری ہیں۔ آج غریب سے غریب آدمی کی بات بھی سننے کا راستہ ہموار ہوا۔

سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے شخص کو باعزت زندگی دینے کی یہ مہم ابھی ابتدائی دور میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک کے ہر ایسے بہادروں کو جنہوں نے پہلے کی حکومتوں نے پورا احترام نہیں دیا ان کو احترام کرنے کا کام کر ہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آیوش مان اسکیم سے اترپردیش کے 14000 ہزار سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ آیوش مان اسکیم کے تحت 100 دن کے اندر ہی چھ لاکھ غریب کسان بہن بھائیوں کا یا تو علاج ہوچکا ہے یا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔

جس میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اس سے اس علاقے کا جدید طبی سہولت تو ملے گی ہے اور غازی پور میں نئے اورماہر ڈاکٹر بھی تیار ہوں گے ۔ تقریبا 250 کروڑ کے اخراجات سے جب یہ کالج بنکر تیارہوجائے گا۔ غازی پور ضلع اسپتال 300 بستروں کا ہوجائے گا۔

اس اسپتال سے غازی پور کے ساتھ ساتھ نزدیکی اضلاع کو بھی فائدہ ملے گا۔