پچھلے دو دنوں میں ایک ویڈیوکلب وائیرل ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر بھی وزیراعظم مودی کے تبصرہ کوتنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے
جئے پور۔کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیاگاندھی کا نام لے کر ’’ بیوہ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر کانگریس وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقیدکا نشانہ بنارہی ہے۔
ڈسمبر 4کے روز جئے پور میں ایک انتخابی ریالی کے دورام مودی نے کہاتھا ’’ اب میں آپ سے کہنا چاہتاہوں کہ ‘ یہ یہ نام دار پریشان کیوں ہیں‘ یہ کانگریس والوں کی نیند حرام کیوں ہوگئی ہے۔
اس کی وجہہ ہے کہ مودی جو ایک ایک قدم اٹھارہا ہے ‘ ان کی ایک ایک دوکان بند ہوتی چلی جارہی ہے۔ مفت کامال جوکھانے کے راستے تھے‘ اس کے پھاٹک بند ہوگئے ہورہے ہیں۔ یہ پریشانی اسی کی ہے۔
آپ تصور کرسکتے ہو‘ہمارے ملک میں کانگریس نے ایسی حکومت چلائی‘ جو بیٹی پیدا نہیں ہوئی ‘ جس بیٹے کا جنم نہیں ہوا‘وہ کانگریس حکومتو ں کے کاغذ پر بیوہ بھی ہوگئی‘ اوربیٹی کا بیوہ پنشن ملنا بھی شروع ہوگیا‘
یہ روپئے کون کون بیوہ تھی جولیتی تھی‘کانگریس کی کونسی بیوہ تھی جس کے کھاتے میںیہ پیسا جاتا تھا؟۔
پچھلے دو دنوں میں ایک ویڈیوکلب وائیرل ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر بھی وزیراعظم مودی کے تبصرہ کوتنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
کانگریس کمیونکشن ٹیم کی راجستھان انچار ج ارچنا شرما نے اس پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’ ’وزیراعظم کا یہ غیر ممکن عمل ہے۔
و ہ صرف سیاسی فائدہ اور لوگوں کوگمراہ کرناجانتے ہیں۔ یہی وجہہ ہے کہ لوگ ریاست میں بی جے پی کودوبارہ اقتدار نہیں دینا چاہتے‘‘۔
کرناٹک کے سابق چیف منسٹر سدارامیہ بھی وزیراعظم کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’ وزیراعظم مودی کا یہ بیان وزیراعظم کی کرسی کے وقار کومجروح کرتا ہے۔
ان کے لئے مسٹر من موہن سنگھ سے سیکھنے کی کافی چیزیں ہیں۔ اپوزیشن کو تنقید کانشانہ بنانے کے دوران انہوں نے خواتین کی وسیع سماج کی توہین کی ہے‘‘