کانگریس سے سمجھوتا کرنا ہے اس لئے اب پیچھے ہٹ رہی ہے عآپ ۔

نئی دہلی۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لئے جانے کی تجویز کو لے کر عام آدمی پارٹی دوطرفہ حملوں کو جھیل رہی ہے۔

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو صدر ارویندر کجریوال کانگریس کیساتھ مل گئے ہیں۔

گپتا کا الزام ہے کہ عآپ کو کانگریس کے ساتھ سمجھوتا کرنا ہے ‘ اس لئے پارٹی لیڈر اب اس پر صفائی دینے لگے ہیں۔

گپتا نے سوال کیاکہ کجریوال حکومت اور ان کی پارٹی نے کہاتھا کہ 1984کے سکھ قتل عام میں شامل خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

لیکن اب وہی پارٹی کانگریس کے کیوں بچا رہی ہے‘ جس کے لیڈران اس نسل کشی میں شامل پائے گئے ہیں؟

۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی سے بھار ت رتن واپس لئے جانے کے مبینہ تجویز پر دہلی بی جے پی پردیش صدر منوج تیواری نے اتوار کو چیف منسٹر پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ اسمبلی میں جے تجویز ہفتہ کو پیش ہوئی تھی اس میں ایسے کیاہوا کہ عام آدمی پارٹی اب اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انصاف کی بنیاد پر چیف منسٹر کو اپنا استعفیٰ پیش کردینا چاہئے