کانگریس سینئر لیڈر پی سدھاکر ریڈی بی جے پی میں شامل ۔ 

نئی دہلی : تلنگانہ ریاست کے سینئر کانگریس لیڈر پی سدھاکر ریڈی نے آج بی جے پی قومی صدر امیت شاہ سے ملاقات کر کے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ بعد ازاں انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سرکاری طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگیا ہو ں۔ حیدرآباد میں ہونے والے پارٹی کے جلسہ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی جی بھی شرکت کرنے والے ہیں اس میں میں حاضر رہوں گا ۔

واضح رہے کہ کچھ قبل سدھاکر ریڈی نے وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقا ت کر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔