حیدرآباد۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے کانچہ ایلیا کی کتاب(کومٹی سماجی اسمگلر)پرپابندی عائد کرنے کے مطالبہ پر دائر کردہ ایک مفاد عامہ کی درخواست کو مسترد کردیا۔
پی ائی ایل مسٹر کے این ایو وی ویرانجانیلو نے دائیر کی تھی جس کو سپریم کورٹ کی تین ججوں چیف جسٹس دیپک مشرا‘ جسٹس اے ایم کھانویلکر‘ اور جسٹس چندر چوڑ پر مشتمل بنچ نے مسترد کردیا۔
درخواست گذار کا کہنا ہے کہ مصنف سماج کے مختلف گروپس کے متعلق گمراہی پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے آریا ویسیا سماج کو نشانہ بنانے کاکام کیا ہے اور جان بوجھ کر مذکورہ سماج کے بے عزتی کے لئے اپنی اس تحریرکا سہارا لیا ہے۔
بنچ کا ماننا ہے کہ کتاب پر امتناع مصنف کی آزادی پر کارضرب ہے جس کے حق اس کو دستور ہند نے دیا ہے۔
کانچہ ایلیا عثمانیہ یونیورسٹی میں پولٹیکل سائنس کے لکچرر تھے اوراب وہ مولانا آزاد نیشنل اُردویونیورسٹی حیدرآباد میں ڈائرکٹر سنٹرل فار اسٹاڈیز آف سوسشیل ایکسکولشن اور انکلیسوی پالیسی کے عہدے پر فائز ہیں۔