بھائی جان، سللو یا پھر سلمان خان دنیا چاہے انہیں کسی بھی نام سےبلائے لیکن سلمان کی شخصیت کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ 27 دسمبر 1965 میں اندور میں پیدا ہوئے بالی ووڈ کے سلطان جس پر بھی اپنا ہاتھ رکھ دیتے ہیں اس کی قسمت بنا ریتے ہیں۔ سلمان ایک مشہور اداکار کے ساتھ ساتھ فلم ڈائریٹکر اور ایک شاندار ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں۔ یہ کہنا بلکل غلط نہیں ہوگا کہ سلمان کو میڈیا میں ’’ بالی ووڈ کا ٹائگر‘’، ’’ سب سے کامیاب خان‘’، ’’کامیاب فلموں کا بادشاہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ویسے تو سللو کی لائف کافی کانٹرورسی سے بھرپور رہی ہے لیکن آج ہم آپ کو ان کی زندگی کے کچھ ان کہے پہلووں کے بارے میں بتایں گے۔
سللو، دبنگ، سلمان نہ جانے کتنے نام ہیں، لیکن کیا آپ کو بتا دیں کہ بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کا اصلی نام عبدل راشد سلیم سلمان خان ہے۔ وہیں سلمان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988 میں آئی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں بطور سپورٹنگ اداکار کی تھی۔ فلم میں بھلے ہی سلمان خان نظر آئے ہوں لیکن ان کی آواز فلم میں نہیں تھی۔ جی ہاں، فلم میں ان کی آواز کی جگہ دوسرے فن کار کی آواز لی گئی تھی۔ وہیں سال 1989 میں آئی سورج بہجاتیہ کی فلم ’ میں نے پیار کیا‘ سے سلمان نے بطور لیڈ کردار اپنے کریئر کی شروعات کی ۔ لیکن آپ یہ سن کر حیران ہو جائیں گے کہ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی رلیز کے 6 مہینہ بعد تک ان کے پاس کسی بھی فلم کا آفر نہیں تھا۔
فلموں میں اپنی اداکاری سے سب کو اپنا دیوانہ بنانے والے سللو کو پینٹگ کا بےحد شوق ہے۔ وہ محض چند منٹوں میں ہی خوبصورت پینٹنگ بنا دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ فلم ’جےہو‘ کا پوسٹر بھی انہوں نے خود پینٹ کیا تھا۔
آپ نے یہ تو خوب سنا ہوگا کہ سلمان کو بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کا کافی شوق ہے، لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ سلمان کو صابن جی ہاں نہانے والے صابن، کا بھی بہت شوق ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بیت الخلا میں کئی طرح کے خوشنما صابن ہمیشہ رہتے ہیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان لاکھوں کے مسیحا بن کر ان کی مدد کر رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ خود ٹریجیمنل نیورالجیا نام کی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ اس بیماری کو خودکشی کی بیماری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سلمان کا خود کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے انہیں ایک انڈا کھانے میں بھی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
ویسے تو سلمان خان نے کئی لڑکیوں کو ڈیٹ کیا ہے جس میں کٹرینہ سے لے کر ایشوریہ تک شامل ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان کا پہلا پیار کون تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ وہ شاہین جافری تھی۔ جی ہاں، دبنگ خان کا پہلا پیار سنگیتا بجلانی نہیں بلکہ شاہین تھی جنہوں نے بالی ووڈ کے موسٹ ہینڈس بیچلر کا دل پہلی بار دھڑکایا تھا۔ بتا دیں کہ سلمان اس وقت سینٹ جیویئرس کالج میں پڑھتے تھے اور وہ شاہین کے کالج کے باہر لال رنگ کی اسپورٹس کار میں گھنٹوں تک ان کا انتظار کرتے تھے۔ وہیں آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ اس حسینہ کے لئے سلمان دودھ والے تک بن گئے تھے۔ جی ہاں سلمان شاہین کے گھر پر دودھ اور بریڈ تک پہنچایا کرتے تھے۔