نئی دہلی: اترپردیش میں چاہے کانگریس اور عظیم اتحاد کی کارکردگی خاصی کام نہ کرسکی ہو لیکن مسلم رائے دہندوں کے دانشمندی او رآپسی اتحاد کی وجہ سے اترپردیش میں ۶/ مسلم امیدواروں نے کامیابی درج کروائی۔ امروہہ سے بی ایس پی کے امیدوار کنور دانش علی نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دانش علی نے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، آر ایل ڈی اتحاد کا فائدہ میں نشست پر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امروہہ کے ہر طبقہ نے مجھے ووٹ دیا ہے اور سب کی مدد سے ہی میں کامیاب ہوا ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں بتایا کہ وہ ای وی ایم سے متفق نہیں ہیں۔ ای وی ایم کو برخواست کیا جانا چاہئے اس کی جگہ بیلٹ پیپر سے الیکشن کروائے جائیں۔ جبکہ پوری دنیا میں ای وی ایم سے الیکشن ختم کیا جارہا ہے۔ یہاں بھی اس کو ختم کیا جانا چاہئے۔