کامیابی لڑکا دیکھتی ہے نہ لڑکی‘ لڑکیوں کے متعلق عامر خان کا ایک مضبوط پیغام

ممبئی:سوپر اسٹار عامر خان جو دولڑکے اور ایک لڑکی کے باپ ہیں اب ’’ قابل فخر باپ اور اس کی بیٹیاں‘‘ کو خراج کے لئے شروع کی جانے والی ٹی وی مہم کاحصہ بننے پر کافی خوش ہیں۔

’’دنگل ‘‘سے مشہور ہوئے نتیش تیواری کے تیار کردہ او رہدایت کاری میں فلم دنیا کی مشہور شخصیت ایک چھوٹے شہر کے میڈل کلاس مگر آج کے دور کے والد کا کردار نبھارہے ہیں جس کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ ان کی بیٹیاں اس کے کاروبار کی وراثت کو آگے لے جائیں گی۔

اپنے بیان میں عامر نے کہاکہ ’’ میں سمجھتاہوں اسٹار پلس نے یہ ایک اچھی شروعات کی ۔ مذکورہ فلم ان تمام باپ اور بیٹیوں کے لئے ایک خراج ہے جو تبدیلی کی اصل وجہہ بنے ہیں‘‘۔یہ ویمنس ڈے کے موقع پر اسٹارانڈیاکے خصوصی اشتہار کی مہم ’نئی سونچ‘ ہے‘ جس کی مرکزی توجہہ جنسی مساوات ہے ۔

اسٹار انڈیا کے سی ای او اودے شنکر نے کہاکہ ’’ ہماری تازہ ’ نئی سونچ‘ فلم جنسی امتیاز پر سوال نہیں جو آج بھی موجود ہے‘ مگر ہم چاہتے ہیں ہماری سونچ او رنظریہ کو وقت کی مناسبت سے تبدیل کرتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھیں اور اپنے بٹیوں کو اپنے اعتماد کے ساتھ متاثر کریں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ عامر خان ایک والد کے کردار میں نہایت ہمدرد او راعلی ساکھ پیدا کی ہے جو کہ ایک باپ کی اپنی بیٹیوں کے تئیں مضبط سونچ کے ذریعہ آگے بڑھنے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔اس برانڈ فلم میں اس بات کی عکاسی کی گئی ہے پورے ملک میں دس ملین دوکانوں کامشاہدہ کرنے کے بعد ایک بھی ایسے دوکان نہیں ملتی جس پر اور بیٹی

اں لکھا ہوا ہمیشہ اور بیٹے ہی لکھا جاتا ہے۔ایڈ فلم کا اختتام اس لائن پر ہوتا ہے’’ کامیابی نا لڑکا دیکھتی ہے او رنہ ہی لڑکی دیکھتی ہے‘ صرف سونچ دیکھتی ہے‘‘۔

عامر نے سابق میں چیانل کے لئے ٹی وی شو’ ستیا مے وجیتا‘ کی میزبانی کی تھی۔اس ٹی وی شو میں خواتین کے متعلق قومی سطح پر ڈھائے جانے والے ظالمانہ واقعات کا احاطہ کیاگیاتھا۔