کالے ہرن کا شکار معاملہ : جودھ پور کی عدالت نے 1اپریل تک سنوائی منسوخ کردی

ممبئی: جودھ پور چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ( سی جی ایم) عدالت نے منگل کے روزکالے ہرن کا شکار معاملے میں جاری سنوائی جسمیں اداکارسلمان خان ملوث ہیں کو یکم اپریل تک روک دی ہے۔

جاریہ ماہ کے اوائل میں سماجی کارکن اور وکیل ابھا سنگھ نے سلمان خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگر سلمان خان حقیقت میں بے قصور ہیں تو جواب داخل کریں۔

انہوں نے کہاکہ سلمان خان نے باربار عدلیہ کا مذاق آڑایا ہے‘ انہو ں نے مزیدکہاکہ وہ گواہی کو بھٹکانے کی غرض سے عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔سنگھ یہ بھی کہاکہ اب وقت ہے کہ عدلیہ حقائق کو منظر عام پر لائے جو پولیس اور وکیل دفعہ نہیں چاہتے کہ صحیح معنی میں مقدمہ کو نہیں لے جارہے ہیں۔

سورج برجاتیہ کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی سال1991میں شوٹنگ کے دوران ‘ سلمان نے مبینہ طور پر اپنے ساتھ اداکارسیف علی خان‘ نیلم‘ سونالی بیندرے اور تبو کے ساتھ شکار پرگئے تھے‘ اورکنکانی گاؤں میں دو کالے ہرن کو مارگرایاتھا۔

مقامی بشنوائی طبقے کے احتجاج کے بعد سلمان خان او ردیگر ساتھی اداکاروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔