جودھپور ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو1998کے کالے ہرن شکار معاملے میں جمعرات کے روز پانچ سال کے لئے جیل بھیج دئے گئے۔اس کے علاوہ سلمان پر دس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔
مذکورہ 52سالہ اداکار کو اسی جیل میں قید کیاگیا ہے جہا ں پر ہائی پرفائل قیدی بشمول آسارام باپو‘ ملکان سنگھ ویشنوائی اور شمبھولال ریگر جیسے مجرم قید ہیں۔
جودھپو رجیل انتظامیہ نے ایک بیرک تیار کیا ہے اور دبنگ ایکٹر بیرک نمبر2میں بند ہیں‘اور پولیس کے مطابق اس بیرک میں خود ساختہ سنت آسارام باپو بھی قید ہے۔
ایک مذہبی رہنما آسارام باپو کو سال2013اگست 3کے روز 16سالہ اسکول کی لڑکی کی عصمت ریزی کے کیس میں پانچ سال کی سزاء سنائی گئی ہے۔
راجسمند کا قاتل شمبھولال ریگر بھی دوسرے مشہور مجرم ہیں جو جیل میں خان کے ساتھ رہے گا۔شمبھولال ریگر کو ایک 48سالہ مزدور پیشہ افرزال کے قتل میں جیل میں بند رکھا گیا ہے۔
ریگر نے افرزال پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد جسم کو آگ لگادی تھی اور ’’لوجہاد‘‘ کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے اس واقعہ کی منظرکشی بھی کی تھی۔
بتایاجاتا ہے کہ ریگر نے جودھ پور جیل کے اندر سے نفرت بھری دوویڈیوز تیار کئے ہیں جو وائیرل بھی ہوئے۔
سلمان خان کو جودھپور جیل لے جایاگیا ہے جہاں پر وہ رات گذاریں گے۔ جودھ پور سیشن کورٹ میں جمعہ کے روز ضمانت کی درخواست پر سنوائی ہوگی۔