ممبئی:ادکارارباز خا ن جوحالیہ عرصہ میں ’’ کافی ویتھ کرن‘‘پر نمودار ہوئے تھے نے کہاکہ شو میں بتائی گئی باتیں مذاقیہ کہی گئی ہیں لوگ کو شو کی تمام باتوں پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ’’ تما م ہنسی مذاق کا حصہ تھا۔
کوئی بات سیریز لینے کی نہی ں ہے ۔ ہم نے جوبھی شوکے دوران بات کی ہے اس میں سے زیادہ تر باتیں ہنسی مذاق کی تھی جبکہ کچھ باتیں سچ بھی مگر سیریز لینے کی نہیں ہیں‘‘۔
ارباز ے شوکے دوران اپنے بیوی ملکہ اروڑا خان کے ساتھ طلاق کو لیکر جاری قیاس ارائیاں کے حوالے سے بھی کچھ کہا ہے۔حالیہ عرصہ میں سہیل خان ‘ ارباز خان اور سلمان خان کرن جوہر کے مشہور شو کے دوران بھائیوں کے درمیان رشتے اورتعلقات کو لیکر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ کرن جوہر کے شو کی 100ویں پیشکش کا حصہ بننا ایک اعزاز سے کم نہیں۔
ہم تینوں تمام بھائی شو پر ایک ساتھ ہیں ایک بڑی بات ہے۔ یہ ایک شاندار شوہے بہت عمدہ ‘ بہت اچھا اور مزاحیہ بھی‘‘۔جہاں تک کاروبار کی بات ہے ‘ ارباز دبنگ سریز کے تیسر ے حصہ کی تیار میں بھائی سلمان کے ساتھ اپنی کمرکس لی ہے۔
فلم کی تیاری اور اسکرپٹ بھی مکمل طور پر تیارہے اور اگلے سال اس کی شوٹنگ شروع ہونے کی قومی امکانات بھی ہیں۔