حیدرآباد۔ایک مسلم نوجوان کے فیس بک پوسٹ پر ہندوشدت پسند تنظیم کے تبصرہ کے بعد جمعہ کے روز کاغذ نگر میں کشیدگی کا ماحول بن گیا۔
ذرائع سے ملی خبر کے مطابق ایک مسلم نوجوان نے اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے فیس بک پوسٹ پر دھمکی آمیز پیغام جاری کیااور اس کا اسکرین شارٹ لیکر کاغذنگر کے اطراف واکناف سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
جس کے جواب میں ہندو واہانی اور دیگر ہندو تنظیموں نے کاغذ نگر مارکٹ میں ایک ریالی نکالی اور جب وارڈ 14سے ریالی گذر رہی تھی جوکہ مسلم اکثریتی والا علاقہ مانا جاتا ہے اشتعال انگیز نعرے لگائے۔
اس کے فوری بعد شر پسند عناصر نے اقلیتی طبقے کے گھروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔
کورم بھیم آصف آباد ایس پی سنپریت سنگھ اور ڈی ایس پی کاغذ نگر حبیب خان موقع پر پہنچے اور علاقے میں بھاری پولیس جمعیت بھی متعین کردی گئی ہے‘ جبکہ متواتر طریقہ سے علاقے میں پولیس کی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔