کاش میں پاکستان میں پیدا ہوتا,بالی ووڈ سنگر سونو نگم

کبھی لاؤڈ اسپیکر تو کبھی ٹویٹر چھوڑنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والےسونو نگم اب پاکستانی ہونےکی خواہش ظاہر کرکے سرخیوں میں ہیں۔ ایک پروگرام میں پہنچے سونو نگم نے ‘ ریمیکس کیوں بن رہے ہیں؟ سوال پر پاکستان کا راگ چھیڑ دیا۔

سونو نے کہا کہ کبھی۔کبھی لگتا ہے کہ اگر ہم پاکستان سے ہوتے تو اچھا ہوتا کیونکہ تب ہمیں ہندستان میں کام مل رہا ہوتا۔ اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ سنگرس کو میوزک کمپنیوں کو اپنے شوز کیلئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ اگر آپ انہیں پیسے نہیں دیں گے تو وہ آپ کا گانا نہیں بجائیں گے۔ وہ آپ کو گانا دلوائیں ہی نہیں وہ صرف اپنے سنگر کو گانا دلوائیں گے یا اس سنگر کو زیادہ وقت دیں گے جس نے انہیں پیسے دئے ہیں۔

سونو نے بتایا کہ پاکستانی سنگرس کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا وہ پاکستانی سنگرس کے ساتھ ایسا نہیں کرتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ وہ ان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے لیکن اگر ایسا ہی ہے تو آپ ہندستانی سنگرس کے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ عاطف اسلم میرے اچھے دوست ہیں۔ ان سے یا پھر راحت فتح علی خان سے تو شو کے بدلے پیسے نہیں مانگتے۔ دھندہ اب الٹا ہو چکا ہے۔ آپ انڈسٹری میں پتہ کر لیجئے کہ جو میں کہہ رہا ہوں اس میں کتنا سچ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے گانے نہیں آ رہے اور ریمیکس آ رہے ہیں۔