آگرہ : یوم جمہوریہ کے موقع پرکاس گنج میں ہوئے فساد کا اہم ملزم وشال ٹھاکر کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔جس نے ’’ترنگا یاترا‘‘ ریالی نکالی تھی اور ان تمام واقعہ میں مبینہ طور پر شامل تھا۔پولیس کے مطابق ٹھاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مسلم نوجوانوں کو مقامی ہندولڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے دباؤڈال رہا تھا
۔ٹائمس آف انڈیا نے ایک ویڈیو وائرل کی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ۲۶ ؍ جنوری کو ٹھاکر اور چندن گپتا ’’ترنگا یاترا ‘‘ کے دوران ایک ہی موٹر سیکل پرتھے۔ٹھاکر اور گپتا کو واضح طور پر دیکھاجا سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک مسلم طبقہ سے زبردستی جھگڑرہے ہیں۔
چندن گپتا اسی تشدد میں مارا جاتا ہے۔اس واقعہ سے دو دن قبل یعنی ۲۴ ؍ جنوری کو ٹھاکر نے فیس بک پیج پر۴۴ سکینڈ کی ایک ویڈیو نشر کی ۔ جس میں اس نے زیادہ سے زیادہ اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی تھی۔