آگرہ۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس ائی ٹی) نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کاس گنج میں پیش ائے فرقہ وارنہ فساد میں ہلاک ہونے والے چندن گپتا کے قتل کے ضمن میں چارچ شیٹ داخل کردی ہے جس میں فساد کے ملزمین کو قتل کے ملزمین کے خلاف میں گواہ کے طور پر درج فہرست کیاہے۔
اب اس معاملے کی تحقیق کی جارہی ہے ۔
انکلپ چوہان او رسوراب پال جنھوں نے فسادات کے بعد خودسپردگی اختیار کی تھی کو گواہ منایاگیا ہے حالانکہ ان پر فسادات کے ضمن میں ائی پی سی کے تحت ملزم بھی بنایاگیا ہے ‘ مذکورہ ایس ائی ٹی کی چارچ شیٹ مکمل ہوگئی ہے
اور کرائم برانچ انسپکٹر رامش چندرا یادو کو پیش کردی گئی ہے تاکہ سوشیل گپتا کی جانب سے دائر کردہ ایف ائی آر60میں 24لوگوں کے نام بشمول سلیم جاوید‘ وسیم ‘ نسیم او ردیگر کو شامل کیاجائے ‘ 23سرکاری گواہ بشمول سنکلپ اور سوارب پال کو بھی سرکاری گواہ بنایاگیاہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ دونوں چندگپتاکے قتل کے وقت متوفی کے نہایت قریب تھے